معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ ہر کوئی آج ٹک ٹاک پر آ گیا ہے ، چلیں بری بات نہیں ہے ، ٹک ٹاک پر آئیں لیکن اس کو مکمل طور پر شہرت کا زریعہ مت سمجھیں. اپنی پڑھائی اور دیگر جو کام کررہے ہیں ان کو ساتھ میں کریں. میںنے جب ٹک ٹاک شروع کیا تھا تو اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دی تھی ، ٹک ٹاک پر میں اس لئے آئی کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا بہت زیادہ شوق تھا، بس خود کو مطمئن کرنے کےلئے میںنے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانا شروع کر دیں،
میں اپنی وڈیوز پبلک نہیں کرتی تھی ایک دن میں نے اپنی وڈیوز پبلک کر دیں تو میں نے دیکھا کہ مجھے بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، لہذا میںنے ٹک ٹاک کو سیریس لینا شروع کر دیا. لیکن پڑھائی سے توجہ نہیں ہٹائی. انہوں نے کہا کہ میں نے کافی ڈرامے میں بھی کئے ہیں جن میں میرے کرداروں کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے.میرے بہت زیادہ فالور ہیں اس کے باوجود تھوڑی نروس ہوں. یاد رہے کہ رومیصہ خان کی 14 جولائی کو فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس میں وہ عاشر وجاہت کے ساتھ نظر آرہی ہیں، دونوں کی یہ پہلی فلم ہے.