ٹینا دتہ نے شالین کو چھوڑنے کی وجہ بتا دی

بگ باس 16 جس کے ختم ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں، اس بار اس شو کا دورانیہ چار ہفتے بڑھایا گیا ہے. اس شو میں سے حال ہی میں ٹینا دتہ نکلی ہیں ، ٹینا کو گھر میں کافی تنقید کا سامنا رہا ہر ویک اینڈ کے وار میں انکی سلمان خان کے ہاتھوں کلاس لگتی رہی، اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں تو ہوسٹ فرح خان نے ٹینا دتہ کو کہہ دیا کہ تمہیں تو باہر سب سے زیادہ نفرت مل رہی ہے. ٹینا نے گھر سے نکلنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں جب گھر سے باہر آئی تو بہت اچھا لگا ، لوگوں نے بہت پیار دیا ، میرے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور کہا کہ ہم تو آپ کو ٹاپ فائیو میں دیکھنا چاہتے تھے. ٹینا نے یہ بھی کہا کہ میں بگ باس کے گھر میں سروائیور تھی اور میں نے بہت کچھ سہا ، اور میں سمجھتی ہوں کہ میں بگ باس کے گھر سے بہت زیادہ سٹرانگ ہو کر نکلی ہوں، میں اب بہت زیادہ پر اعتماد ہوں، اب میں بہتر فیصلے کر سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ

شالین سے دوستی تو ہوئی لیکن وہ جھوٹ بولتا تھا ، بات کرکے مکر جاتا تھا ، میں اسکو ہینڈل نہیں‌کر پا رہی تھی اور پھر میں‌نے محسوس کیا کہ یہ وہ انسان نہیں‌ ہے جس کے ساتھ میں چل سکتی ہوں لہذا اس سے الگ ہو گئی اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں شالین سے جھوٹا پیار کر رہی تھی تو یہ ان کی سوچ ہے اگر ایسا ہوتا تو میں شو کے آخر تک یہ ڈرامہ کرتی اور باہر آکر شالین سے جان چھڑوا لیتی. لیکن میں نے اپنے آپ کے لئے سٹیںڈ لیا اور لوگوں نے میرے خیال میں میرے اس عمل کو بہت پسند کیا ہے.

Comments are closed.