ٹینا دتہ نے ایم سی سٹین کو لیا ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں

بگ باس کی پارٹیسپینٹ ٹینا دتہ جو کہ حالیہ سیزن میں ایم سی سٹین کی شروع شروع میں کافی اچھی دوست تھیں ان کی دوستی بعد میں ان سے ختم ہو گئی پھر وہ دوست بن گئیں پریانکا چوہدری کی. ٹینا پر جب گھر میں برا وقت آیا تو پریانکا چوہدری ان کے ساتھ کھڑی رہی. ٹینا ٹاپ فائیو میں پہنچنے سے پہلے ہی گھر سے باہر نکل گئیں تھیں انہوں نے گھر میں رہتے ہوئے بھی کہا تھا کہ ایم سی سٹین جیت کا حقدار نہیں اور گھر سے باہر نکلنے کے بعد بھی انہوں

نے کہا کہ ڈھائی مہینے تک سونے والا ٹرافی لیکر چلا گیا. اس بار بگ باس کے شو کے ڈائینامکس کچھ اور ہی تھے پتہ نہیں کن بنیادوں پر جیت کا فیصلہ کیا گیا. جن لوگوں کے فینز باہر زیادہ تھے وہ گھر سے نکل گئے اور جن لوگوں کے فینز نہ ہونے کے برابر تھے وہ گھر میں آخر تک رہے اور جیت کر باہر نکلے. یوں ٹینا دتہ نے لیا ایک بار پھر ایم سی سٹین کو آڑھے ہاتھوں . ٹینا دتہ شالین کے ساتھ افئیر کی وجہ سے گھر میں کافی کنٹرورشل رہیں. باہر نکل کر بھی ان کا نام شالین کے ساتھ جڑ رہا ہے.

Comments are closed.