معروف اداکار ٹیپو شریف جنہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان کے لئے ان کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے. ٹیپو شریف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرا اداکاری میں آنے کا ارادہ نہیں تھا، میں ایک بار ایک بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے مجھے دیکھ کر پوچھا کہ ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ جی ہاں کروں گا، یوں نے میں‌ نے ماڈلنگ شروع کر دی اور پھر مجھے اس میں دلچپسی ہو گئی اور میں نے شوبز میں ہی اپنا کیرئیر بنانے کی ٹھان لی. انہوں نے کہا کہ مجھے گائیکی کا شروع سے بہت زیادہ شوق رہا ہے، میں اکیلا بہت گایا کرتا تھا، ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کے حوالے سے انوکھا

جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے، میں زرا بہت زیادہ جذباتی انسان ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے اور میرے مطلب کے کردار آفر ہوں تو میں فورا انہیں‌سائن کر لیتا ہوں. کام اپنی مرضی کے مطابق کرتا ہوں اگر کوئی پراجیکٹ پسند نہ آئے تو چاہے اسکی ٹیم کتنی ہی بڑی کیوں‌ نہ ہو میں‌حامی نہیں‌بھرتا میرا ماننا ہے کہ اگر میں مطئمن ہوں گا اپنے کسی کردار سے تو شائقین بھی اسکو پسند کریں گے.

Shares: