ٹیپو سلطان کا راستہ اپنا کر آخری دم تک لڑیں گے، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہر فورم پر کیس لڑیں گے ،اقوام متحدہ میں جائیں گے،جنرل اسمبلی میں جائیں گے، میڈیا میں جائیں گے، بھارت میں مسلمانوں کا نقصان ہو رہا ہے اس لئیے دنیا خاموش ہے، کشمیر کی موومنٹ ،کشمیر کے ساتھ پاکستان نہیں بلکہ دنیا ساتھ ہے، مغرب کو حقیقت کا نہیں پتہ جو کشمیر میں ہو رہا ہے، ہم مغرب میں جا کر دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے،ہمارا کام ہے لوگوں کو بتائیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،

 

کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں پھر کچھ کرنا ہے، ہم نے جواب دینا ہے،یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم جواب نہ دیں ، ہمارے پاس دو راستے ہو سکتے ہیں بہاد شاہ ظفر اور سلطان ٹیپو کے،اسمبلی میں پہلے بھی کہا تھا، ہم خون کے آخری قطرہ تک لڑیں گے، مسلمان ڈرتا نہیں وہ خوف پر فیصلے نہیں کرتا، ہم امن کے لئے کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہمارا دین ہمیں انسانیت سکھاتا ہے،

سید علی گیلانی نے پاکستان سے ایسا مطالبہ کیا کہ مودی سرکارہوئی پریشان

مریم نواز کی دوغلی پالیسی سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران ہو گئے

یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اگلے 72 گھنٹے اہم، اہلخانہ نے دعاؤں کی اپیل کر دی

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں جب اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کرتے ہیں تو دین کے خلاف جاتے ہیں ،موجودہ بی جے پی کی آئیڈیالوجی یہ ہے کہ گوشت کھانے والوں‌کو لٹکا دو، ہمارا مقابلہ ایک آئیڈیالوجی سے ہے، کشمیر میں انہوں نے اپنی آئیڈیالوجی کے مطابق کیا، اپنے قانون کے خلاف گئے، 17 اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف گئے، جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے خلاف گئے، انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی بدلی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی آئیڈیالوجی کے لئے بہت خلاف قانون کام کئے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ جو کل انہوں نے کیا یہ ایکدم نہین کیا یہ ان کے الیکشن کے منشور کا حصہ تھا، یہ ان کا نظریہ ہے، آر ایس ایس کے نظریئے کے اوپر یہ چل رہے ہیں، آر ایس ایس کو پڑھ لیں کہ ان کی آئیڈیالوجی کیا ہے، وہ مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ آزادی صرف ہندوؤں کی ہو، ان کی آئیڈیالوجی آج بھی یہی ہے، یہ صرف ہندوراج کے لئے انڈیا ہے. مسلمانوں کے خلاف ان میں تعصب ہے، وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ہندوستان پر پانچ چھ سو سال حکومت کی،

Comments are closed.