ترک صدر کے دورہ پاکستان میں کونسا مسئلہ ان کے سامنے رکھیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کا دورہ مفید رہا،ہم نہیں چاہتے کہ خطے میں مزید خون خرابہ ہو،اگر دو برادر ملکوں میں غلط فہمی ہے تو دور کی جائے،وزیر اعظم کل سعودی عرب جائیں گے تاکہ ان کی قیادت سے ملاقات ہوگی،ایرانی صدر سے بہت اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ترکی پاکستان کا بہت اہم دوست ہے ،ترک صدر،دیگر قیادت پاکستان آ رہی ہے ،انکے سامنے شام کا مسئلہ رکھیں گے،ترقی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،ایف اےٹی ایف میں پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا،ہماری حکومت واحد حکومت ہے جس نے منی لانڈرنگ سے متعلق ٹھوس کام کیا،بھارت آج بھی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حماد اظہر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،بھارت اب بھی کئی ممالک سے رابطےکی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے،

 

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور ان کا دورہ دو روز کا ہو گا.ترک صدر کے ساتھ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جن کے ساتھ پاکستان کے معاہدے ہوں گے

ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی

ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا. وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا شکر گزار ہوں، ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے.

جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

Shares: