کب تک بیروزگاری رہے گی؟ خواجہ سعد رفیق نے کیا دعویٰ کر دیا

0
34

مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نےغربت خاتمے کے تمام پروگرام بند کردیئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق بیروزگاری 2 سال رہے گی، حکومت نےغربت خاتمے کے تمام پروگرام بند کردیئے، حکومتی معاشی ٹیم جھوٹے دعوے کررہی ہے،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بے روزگار،صنعتیں بند ہورہی ہیں،مولانا فضل الرحمان عوام کی آوازبن رہے ہیں ، وزیراعظم نے دھرنوں کی بنیاد خود رکھی،

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیمار پڑ گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے سات دن سے ٹائی فائیڈ بخار میں مبتلا ہوں۔میرے ٹائی فائیڈ کے ٹیسٹ کروائے گے ہیں ،بخار کی وجہ سے کمزوری بھی ہے.

خواجہ سعد رفیق پیراگون سیکنڈل کیس میں گرفتار ہیں، انہیں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جیل میں ہیں، عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

Leave a reply