ایک عجیب وغریب واقعے میں سپین کے شہر زیورخ سے بلباؤ جانے والا سوئس طیارہ ہفتے کے روز مسافروں کے سامان کے بغیر ائیر پورٹ پہنچا جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام شمالی ہسپانوی شہر بلباؤ جانے والی سوئس ایئر لائنز کی پرواز کے مسافروں نے کنویئر بیلٹ کے ذریعے اپنے سامان کے ظاہر ہونے کا دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئس ایئر لائن نے اس کی وجہ ایئر پورٹ پر عملے کی کمی کو قرار دیا اور سوئس ایئر لائنز کے ترجمان کیون امبالم نے تصدیق کی کہ طیارہ، جو ایئر لائن ایڈلوائس کے لیے کام کرتا ہے، 111 مسافروں کو لے کر بغیر کسی سامان کے اڑایا گیا تھا.

جبکہ ہم اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایئرپورٹ پر عملے کی کمی تھی، اور موجود عملہ ابتدائی طور پر صورتحال کے حل ہونے کا انتظار کر رہا تھا علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک گھنٹہ سے زیادہ گزر جانے کے بعد، "صورتحال جوں کی توں رہی، اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر ہم نے بغیر سامان کے بلباؤ جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ دوسرے مسافر بلباؤ میں انتظار کر رہے تھے اور رات کے لیے ہوائی اڈہ بند ہونے سے پہلے انہیں طیارہ اڑانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، اور مسافروں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سوئس ائر کا ایک بھی ملازم بلباؤ ہوائی اڈے پر موجود نہیں تھا، اور انہیں اپنا سامان لینے کے لیے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔

Shares: