نوشہرہ.اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی ریلوے حکام کیساتھ نوشہرہ کابل ریور میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی، ریلوے کی تین کنال اراضی سمیت 28 دوکانوں کا قبضہ واگزار،اراضی کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔
جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید
نوشہرہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فیاض احمد خان کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر بمعہ ریلوے حکام کیساتھ نوشہرہ کابل ریور میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 3 کنال اراضی سمیت 28 دوکانوں کو واگزار کرایا گیا۔ریلوے کی ملکیتی دوکانوں کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا گیا تھا جس کو قابضین سے واگزار کرکے سیل کیا گیا۔
مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول
ریلوے کی واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ان 28 دوکانوں کے مالکان کے زمہ 62 لاکھ کے بقایاجات ہے جس میں متعلقہ سیکشن کی جانب سے قانونی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کر رہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لاتے دوکانوں کا قبضہ حاصل کرکے سیل کیا گیا۔
رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری
ریلوے انتظامیہ کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ڈویژن کے ریلوے بقایاجات کی مد میں نادہندگان کیخلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہے گی۔