تحریک لبیک بھی جلسہ کرنے جارہی ، کب اور کہاں ہوگا یہ اجتماع جانیے تفصیل میں

تحریک لبیک بھی جلسہ کرنے جارہی ، کب اور کہاں ہوگا یہ اجتماع جانیے تفصیل میں ،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت امیر راولپنڈی ڈویژن میجر(ر) محمد یعقوب سیفی غازی شادی ہال راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل قیادت سمیت ضلعی قیادت، علماء و مشائخ ونگ اور یوتھ ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی بعد از حمد و ثناء تنظیمی امور و آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ضلعی قیادت، یوتھ ونگ علماء و مشائخ ونگ نے اپنی کارکردگی رپورٹ امیر راولپنڈی ڈویژن کو پیش کی، 2 نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے حوالہ سے ڈویژنل امیر راولپنڈی کو ضلعی قیادت نے مکمل بریفنگ دی جس پر امیر راولپنڈی

ڈویژن میجر محمد یعقوب سیفی نے ڈویژنل قیادت سمیت ضلعی قیادت و یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے 2 نومبر مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش بروکار لائی جائیں گی تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی سمیت ملک کے کونے کونے سے کارکنان اس عظیم الشان کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے مینار پاکستان لاہور پہنچیں ہمارا مشن حضور کے دین کو تخت پر لا کر شریعت محمدیﷺ کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے اور پاکستان کو عملی طور پر ایک اسلامی شرعی ریاست بنانا ہے جس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓگا.

Comments are closed.