تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم کی تقریب آج(اتوار)لاہور میں منعقد ہو گی تقریب میں تحریک لبیک کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

علامہ خادم حسین رضوی کا ختم چہلم آج صبح نو بجے جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ پر ہوگا۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے ختم چہلم میں ملک بھر سے علماء و مشائخ ،عقیدت مندوں، کارکنان ٹی ایل پی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کریں گی، چہلم کے اجتماع کے لئے روٹ پلان جاری کردیاگیا ہے ،

واضح رہے کہ چہلم میں شرکت کے لئے علمائمشائخ بالخصوص کارکنوں اور عقیدت مندوں کا امیر تحریک کے مزار پر آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ شہر بھرمیں اس سلسلہ میں بینرزبھی آویزاں کیے جاچکے ہیں۔

Shares: