تحریک لبیک کی شاہ احمد نورانی کی اہلیہ، الیاس قادری کی ہمشیرہ اور صاحبزادہ وجاحت رسول قادری کی وفات پر اظہار افسوس

کراچی باغی ٹی وی :تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے ارکان سندھ اسمبلی نے جمعیت علماء پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ ،دعوت اسلامی کے امیر علامہ الیاس قادری کی ہمشیرہ اور معروف عالم دین صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گزشتہ روز علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ ،دعوت اسلامی کے امیر علامہ الیاس قادری کی ہمشیرہ اور معروف عالم دین صاحبزادہ وجاہت رسول قادری کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔بعد ازاں تعزیتی بیان میں سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو، ثروت فاطمہ ،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی اور علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی مبارک عباسی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی سمیت تمام کارکنان ان تمام شخصیات کی رحلت پر افسردہ ہیں ۔علامہ شاہ احمد نورانی ،علامہ الیاس قادری اور صاحبزادہ وجاہت رسول قادری کے گھرانے کی دینی خدمات قابل قدر ہیں ۔ان شخصیات نے دین اسلام کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کی اور لاکھوں افراد کی زندگیوں میں انقلاب پیدا کیا ۔ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے علامہ الیاس قادری ،علامہ شاہ احمد نورانی اور صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔علاوہ ازیں ٹی ایل پی کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

Shares: