لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں خواتین یوتھ کوآرڈی نیٹرز کا تقرر کر دیا۔ ن لیگی رہنما نے نومنتخب کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کردیئے۔
باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر حقیقی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اس حقیقت سے نہ صرف با خوبی آگاہ ہے بلکہ اس جماعت نے خواتین کو باختیار بنانے اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں منظم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ضلعی سطح پر خواتین کوارڈینیٹرز کی تقرری بھی پارٹی کی جمہوری ویژن کا عکاس ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز اورسینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نون ملک کی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔
کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق
ضلعی کوارڈینیٹر خواتین نے کہا کہ سیاسی افق پر ن لیگ کی خواتین سیاسی رہنما جس آب و تاب سے چمک رہی ہیں یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ آج مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں پارٹی کی کوارڈینیٹر مقرر کر کے سیاست میں خواتین کی اہمیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ خواتین کوارڈینٹرز کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پرکوارڈینیٹر مقرر کرنے سے اضلاع میں خواتین کو فعال کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔ تقریب کے اختتام پر مریم نواز 36 اضلاع سےمنتخب ہونے والی کوارڈنیٹرز میں تعیناتی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کیے-








