لاہور:کرونا کی وجہ سے ایل ڈی اے کولوگوں پرترس آگیا اطلاعات کے مطابق جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے کا کورونا صورتحال کے دوران کنسٹرکشن انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے بڑا فیصلہ، شہریوں کو رہائشی نقشہ جمع کرا کر منظوری کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نقشہ جمع کراتے ہی فوری گھرتعمیر کی اجازت ہوگی جبکہ کمرشل نقشہ کی فیس بھی چارمساوی اقساط میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کورونا کے باعث دفاتر میں سرکاری کاموں میں تاخیرکے باعث اب شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کو نقشہ جمع کراتے ہی فوری گھر کی تعمیر کی فوری اجازت دی جائے گی،
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کا باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا ہے، فوری کنسٹرکشن کی اجازت خاص رہائشی نقشہ پر پلر کنسٹرکشن کے علاوہ ہوگی، موجودہ حالات میں کورونا صورتحال کے باعث معاشی بدحالی کا شکار تاجروں کوفیس میں اقساط کر کے ریلیف دیا جائے گا۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے، ورکنگ پیپررواں ماہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے منظور کرایا جائے گا۔