ملک بھر میں‌ مون سون کی بارشیں کہاں کہاں برسیں‌ گی. محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتادیا

0
71

اسلام آباد: آج کا دن بھی بارشوں کے نام ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں‌ مون سون کی بارشیں برسیں گی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائیں علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں اس دوران جڑواں شہروں سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں‌ آئندہ 24 گھنٹوں میں‌ہونے والی بارشوں کی پشین گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوٗں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔

دوسری طرف جڑوانواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جڑواں شہروں میں 109ملی میٹر تک بارش رکارڈ کی جا چکی ہے۔دوسری طرف شدید بارشوں سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15فٹ جبکہ گوالمنڈی میں سطح آب 13فٹ تک پہنچ گئی۔

راوالپنڈی میں‌تو بارش کے پانی سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، ندیم کالونی، جاوید کالونی، ڈھوک کالا خان شکریال، صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

ملک بھر میں‌ بارش کہاں‌کہاں‌ہوگی اس کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا بھی امکان ہے۔اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دوسری طرف تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave a reply