حمزہ شہبازسے استعفے پر دستخط کروا لیے:پارٹی ذرائع

0
58

لاہور:حمزہ شہبازسے استعفے پر دستخط کروا لیے:پارٹی ذرائع ،اطلاعات کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے پارٹی نے استعفے پر دستخط کروالیے ہیں‌۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو ایک ہفتہ قبل استعفی دینے کے حوالے سے قائل کیا گیا، پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازسے لیے گئے استعفے کاپی کل جاری ہوگی مطابق حمزہ شہباز نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے رہنما عطا اللہ تارڑ کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے استعفیٰ میرے حوالے کردیا ہے جسے جلد جاری کردوں گا جبکہ ان کا استعفیٰ پارٹی سیکرٹریٹ میں بھی جمع کرادوں گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دی ہے۔ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ابھی تک استعفے دینے کے حوالے سے ابھی بھی بہت زیادہ ابہام پایاجاتا ہے

Leave a reply