لاہور:پی آئی اے کوتباہی سے بچانا ہے پھرذمہ داران کی چھٹی کروانا ہوگی :اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی تباہی اورآئے روزحادثات سے کیسے نمٹا جائے اس کے بارے میں معروف صحافی مبشرلقمان بے زبردست حل پیش کیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان کہتے ہیںکہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےکہ موجودہ وزیرہوابازی اورسیکرٹری ایوی ایشن کی موجودگی میں جتنے زیادہ نقصانات اورحادثات کا شکارپی آئی اے ہوئی ہے اسے سے پہلے نہیں ہوئی
https://twitter.com/mubasherlucman/status/1290596502616846337
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان صاحبان کے دور میں جعلی ڈگریاں اورجعلی پائلٹوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں ، ان کی موجودگی میں کراچی حادثات جیسے واقعات رونما ہوئے اوربھی بہت سی تحقیقات سامنے آئیں جن میں یہ ثابت ہوا کہ ان کی نااہلیت کی وجہ سے پی آئی اے روزبروزخسارے کی طرف جارہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت پی آئی اے کوبچانا چاہتی ہے توپھراپنے وزیرہوابازی اورسیکرٹری ایوی ایشن کی قربانی دینا ہوگی تب جا کرمعاملات بہترہوسکتے ہیں