پنجاب یونیورسٹی میں پکڑی جانے والی شراب کی 20 بوتلیں کس کے لیے بھیجی جارہی تھیں:خطرناک انکشافات

لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں شراب کی 20 بوتلیں کس کے لیے بھیجی جارہی تھیں:پکڑی جانے والی شراب:خطرناک انکشافات، اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی گیٹ سے ہاسٹل میں جانے والی شراب پکڑی گئی،

ذرائع کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کے ناظم کا نام استعمال کرکے یونیورسٹی گیٹ نمبر ایک پر سکیورٹی گارڈ نے انسپکشن کے دوران شراب کی 20بوتلیں پکڑ لیں، واقعہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر پر ایک پر اکرم مسیح نامی شخص داخلے کی کوشش کررہا تھا کہ سکیورٹی نے سامان کی چینکنگ کیلئے روک لیا،

 

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اکرم مسیح نے ہاسٹل نمبر 18 میں فون پر بات کروائی تو طالبعلم نے کہا کہ یہ ہاسٹل ناظم کا سامان ہے، جس پر سکیورٹی گارڈ نے سامان کی تلاشی لی تو شراب کی 20 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے شراب سمیت موٹرسائیکل سوار کو حراست میں لے لیا، اسی طرح موبائل فون نمبر کی انکوائری کی گئی تو جس لڑکے نے ناظم کا نام استعمال کیا وہ دراصل شعبہ جینڈراسٹیڈیز کا سیکنڈ سمسٹر کا طالبعلم اورپنجاب سٹوڈنٹ کونسل کا صدر تھا۔ پولیس نے اس طالبعلم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں کسی گاڑی کو بغیر انسپکشن داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

شراب کی بوتلیں لانے والے شخص اور طالبعلم کو پکڑ لیا گیا ہے۔ شراب منگوانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

Comments are closed.