لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ دفاعی چمپیئن بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے اور سری لنکا سے شکست کی صورت میں ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جائے گی۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ معدد مقابلوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں اور کپتان کی باڈی لینگویج ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا سے میچ کے حوالے سے بھارتی ٹیم کافی دباؤ کا شکار ہے کیونکہ اگر وہ سری لنکا سے کامیاب نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر بہت اچھا کھیل رہی تھی اور کوئی بڑا اسٹار نہ ہونے کے باوجود بھی شان دار کارکردگی دکھا رہی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں پورا دباؤ بھارت پر ہوگا اور یہ ممکن ہے کہ بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو جائے۔

قبل ازیں 4 ستمبر کو سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔دبئی میں آج رات بھارت کے روہت شرما کے خلاف ایک اور جیت سری لنکا کو ٹائٹل کے قریب لے جائے گی۔

بھارت 2018 میں جیتے ہوئے اپنے ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے جہاں گزشتہ ٹورنامنٹ تک ایشیا کپ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہوتا تھا جبکہ بھارت نے آخری مرتبہ کوئی آئی سی سی ٹائٹل 2013 میں جیتا تھا جب وہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

رواں سال ایشیا کپ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں ہوگا۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Shares: