لاہور:صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی آنا مہنگا پڑ گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آنا صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید کو مہنگا پڑ گیا، میاں محمود الرشید لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں ایک تقریب میںشرکت کے لیے تشریف لائے تھے
نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید آرکیٹکچر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پہنچے۔ کانفرنس کے اختتام پر جب وہ واپس جانے لگے تو ان کی گاڑی نے جانے سے ‘انکار’ کردیا۔اس موقع پرمیاں محمود الرشید کچھ پریشان بھی دکھائی دیئے
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر
ذرائع کےمطابق میاں محمود الرشید کے ڈرائیور کی کوششوں کے بعد بھی گاڑی سٹارٹ نہ ہو سکی، جس پر یونیورسٹی گارڈز نے دھکا لگا کر گاڑی کو سٹارٹ کرائی اور وہ پھر وہاں سے روانہ ہوئے۔