1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے آج 8 برس بیت گئے ہیں۔مگران کی یادیں باقی ہیں

0
68

لاہور:1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے آج 8 برس بیت گئے ہیں۔مگران کی یادیں باقی ہیں  ،اطلاعات کے مطابق سن 1965 کی جنگ میں ایئر کموڈور ایم ایم عالم کا مقابلہ بھارت کی ہوائی فوج سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا اور یہ ہوائی معرکہ جنگی ہوا بازی کی ایک ایسی مثال بن گیا جس کی کوئی دوسری مثال ہمیں نہیں ملتی۔

ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ملک دشمن بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو پے درپے زمین بوس کردیا، ایم ایم عالم کا جنگی ہوابازی کا یہ کارنامہ آج بھی سننے والوں پر حیرت زدہ کردیتا ہے جبکہ ان فضائی معرکوں میں ایم ایم عالم نے دشمن کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم ایم عالم نے بھارت کے جن 5 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا وہ ایم ایم عالم کے سیبر 86 ساختہ طیارے سے جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا زیادہ صلاحیت کے حامل تھے۔

علاوہ ازیں ایم ایم عالم نے سن 1965 کی جنگ میں مختلف مہاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو دھول چٹائی تھی جس میں سے 9 جنگی جہازوں کو مکمل تباہ اور 2 کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا تھا۔

قومی ہیرو ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے جنہیں ماڑی پور پر پی اے ایف مسرور کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a reply