راولپنڈی :چوہدری نثار علی خان اچانک لندن پہنچ گئے، اگلے چند دن اہم ، نواز شریف کے بارے میں اہم بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق اچانک اہم دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں اور اس دوران اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی ،

ادھر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے ، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات کلرسیداں روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو پھر اسے اٹھانا مشکل ہوتا ہے،ہمارا ملک بہت سے سیکیورٹی ایشوز سے دوچار ہے، ایسے میں اس طرح کے احتجاج سیکیورٹی کے لئے خدشات پیدا کرسکتے ہیں۔

Shares: