ورلڈ ہیڈر ایڈ

جوزا:
ہلے گلے کا دور جاری ہے اور ہو سکتا ہے پچھلے ماہ سے بھی زیادہ زوروشور سے آپ کو یہ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہیئے

کہ اپنی ذمہداریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں کام کا وقت آنے ہی والا ہے مالی امور سے تعلق رکھنے والا گھر بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کرئیر سے تعلق رکھنے والا گھر یہ زندگی کا حصہ ہے

اور اس کے بغیر زندگی مکمل نہیں ہوتی منسب تفریح سے سماجی سطح پر آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو تا ہے آپ کی روحانی زندگی میں نکھار آتا ہے گھریلو حالات بہتر ہوتے ہیں اور آپ کی ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے اس کا سب سے اہم فائدہ آپ وقتی طور پر پریشانیوں سے دور ہو جاتے ہیں

فکر و تشویش سے آزادی حاصل کر لی جائے تو بہت سے مسئلے خود بخود حل ہو جاتے ہیں چاہے وقتی طور پر ہی صحیح صحت اس ماہ اچھی نظر آتی ہے آپ کو ذہنی طور پر متحرک ہونے سے بچنا چاہئے 23 تاریخ کے بعد تفریح وغیرہ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا

ایک بار پھر کام کی طرف متوجہ ہونے کا وقت ہو گا 23 تاریخ کے بعد روزگار کے متلاشیوں کو اچھے مواقع میسر ہوں گے جو بربسروزگار ہیں ان کو آمدن میں اضافہ کرنے کے مواقع ملیں گے

معاملات محبت خوشگوار ہیں اس ماہ آپ کی شخصی آزادی اور خعود مختاری مدھم پڑ گئی ہے جبکہ آپ کی سماجی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے اب اپنی مرضی چلانا کم کری‌اور دوسروں کی باتوں پر عمل کریں اگر کوئی چیز آپ کو پریشان کر رہی ہے

تو اس کو نوٹ کر لیں چند ماہ بعد جب مشرقی حصہ دوباری قوت میں ہوگا تو آپ ان کی اصلاح کر سکیں گے