[vc_row][vc_column][bs-text title=”نمبر 3 کے خواص” show_title=”1″ icon=”” heading_color=”” heading_style=”default” bs-show-desktop=”1″ bs-show-tablet=”1″ bs-show-phone=”1″ bs-text-color-scheme=”” css=”” custom-css-class=”” custom-id=”” title_link=”” heading_tag=”h3″]اس عدد کا تعلق سیارہ مشتری سے ہے اس نمبر کا حامل شخص نمبر 1 اور نمبر 2 والے افراد کے بین بین مزاج کا آئینہ دار ہوتا ہے اس نمبر میں جہاں نمبر 1 کی بے پناہ خود اعتمادی بلند حوصلگی اور ہمت نہ ہارنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے وہاں نمبر 2 کی ہمدردی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے
یہ لوگ بہت اچھے منتظم ہوتے ہیں اور تمام حالات کو حسن سلوک اور ہمدردانہ رویہ اختیار کرکے

سنبھالنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں یہ لوگ بہت جلد دوسروں سے متاثر ہو جاتے ہیں لیکن خود بڑی مشکل سے ہی دوسروں سے متا ثر ہو پاتے ہیں
ان کی نظر زیادہ تر زندگی کے مثبت پہلوؤں کی طرف رہتی ہے کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیتے ہیں پھر ہی قدم اٹھاتے ہیں خوش طبع اور بذلہ سنج قسم کی طبیعت رکھتے ہیں مہمان نوازی ان کی سرشت میں شامل ہوتی ہے کاروباری امور یا لین دین میں ایمانداری سے کام لینے والے ہوتے ہیں جس پر اعتماد کریں اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں
زندگی میں معاملات میں کوئی زیادتی بھی کر جائے یا لین دین میں کسی ہیرا پھیری کا ارتکاب انہیں نظر بھی آ جائے تو وہ پھر بھی صورت حال کونہایت تحمل سےسلجھانے کی کوشش کرتے ہیں
جنگ و جدل یا بد اخلاقی سے پرہیز کرنے والے ہوتے ہیں دوسروں کو گرویدہ بنا لینے کا فن جانتے ہیں اگر ان کی شادی نمبر 3 یا نمبر 8 سے تعلق رکھتا ہو تو زندگی پر لطف طریقے سے بسر ہوتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو سکے تو یہ لوگ دوسرے نمبروں کے حامل افراد کے ساتھ بھی بہتر زندگی گزار سکتے ہیں اس نمبر کے حامل افراد زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت سے مالامال ہوتے ہیں
اپنے ماتحتوں سے مروت شائستگی اور نرم روی سے سے پیش آنے والے ہوتے ہیں اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت نہیں ہوتے ان کی مالی حالت متوازن سی ہوتی ہے نہ ہی بہت زیادہ امیر ہوتے ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ غریب ہوتے ہیں نمبر 7 والے لوگوں سے پرہیز کرنا ان کے لئے سود مند ہے کسی بھی ماہ کی 30،21،12،3 تاریخ کو پیدا ہونے والے اسی نمبر کے زیر اثر ہوتے ہیں اپنے اہم کاموں کا آغاز ان ہی تاریخوں میں کرنا زیادہ بہتر رہے گا
[/bs-text][/vc_column][/vc_row]