لاہور:آج کا دن جنوبی ایشیائی ممالک میں‌ سب سے زیادہ کرونا کے کسیز پاکستان میں ، پریشانیوں نے پنجے گاڑ لیئے،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پاکستان میں‌کرونا وائرس کے شکارکے حوالےسے سب سے زیادہ پریشان کن دن ہے آج کے دن پاکستان میں جنوبی ایشیائی ممالک میں‌سے سب سے زیادہ کیسز بھارت میں‌اور اس کے بعد پاکستان میں رپورٹ ہوئے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق آج سب سے زیادہ کیس بھارت میں‌ رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 9524 ہے اور آج بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 259 تھی جبکہ کل مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ،جبکہ اب تک کل مریضوں‌کی تعداد 216,715 سے تجاوز کرچکی ہے

اس کے بعد پاکستان کا نمبرہے جہاں آج 4065 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورآج کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 67 تھی ، جبکہ اب تک کل مرنے والوں کی تعداد 1688 ہوگئی،پاکستان میں اب تک کل مریضوں کی تعداد 80,463 سے تجاوزکرچکی ہے

بنگلہ دیش میں‌آج دوہزار 695 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ آج مرنے والوں کی تعداد 37 تھی ، کل مرنے والوں کی تعداد ساڑھے سات سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے اوراب تک کل مریضوں کی تعداد 55,140 ہے

Shares: