آج آخری دن ہے:کس کا ایرانی صدرنے بتادیا

0
70

تہران :آج آخری دن ہے:کس کا ایرانی صدرنے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ظالم دور کا خاتمہ ہوا اور آج اس کے بدنما زمانہ حکمرانی کا آخری دن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کے آخری روز کے حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مکمل ناکام ہو گئی۔

ایرانی صدر حسن روحانی کہتے ہیں‌ کہ ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیا بھر کے عوام کو ناانصافی،کرپشن اور مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے متعلق بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو اپنے وعدوں کا پورا احترام کریں گے۔

Leave a reply