ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ پر آج دنیا ملالہ کا عالمی دن منارہی ہے جبکہ پاکستان کی پہچان ملالہ کو نوبل انعام برائے امن سے بھی نوازا جاچکا ہے اور ملالہ یوسف زئی دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ملالہ یو سف زئی 1997ء میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہو ئیں تھیں۔
It’s hard to believe tomorrow is my 26th birthday – ten years since I spoke at the United Nations. 16-year-old me had no idea what would happen next, the amazing people she would meet, the places she would go. She was just determined to continue her fight for girls’ education. pic.twitter.com/17Z5oVOOzE
— Malala Yousafzai (@Malala) July 11, 2023
سالگرہ کے موقع پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے دس سال بعد مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا ہوگا، وہ حیرت انگیز لوگوں سے ملیں گی، وہ کہاں جائیں گیں۔ وہ صرف لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھنے کے لئے پرعزم تھیں۔ خیال رہے کہ 12 جولائی، 2013ء کو ملالہ کی 16 ویں سالگرہ تھی جب ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا۔ اقوام متحدہ نے اس واقعے کو ملالہ ڈے یعنی یومِ ملالہ قرار دے دیا، اس کے بعد سے دنیا ہر سال ان کی سالگرہ کے دن کو بطور ملالہ ڈے کے طور پر مناتی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ کی جامعہ آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے جبکہ تمام زندگی تعلیم اور محروم بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ امن کے نوبل انعام سمیت ملالہ کو اب تک درجنوں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ گل مکئی ملالہ کو اقوام متحدہ نے دو ہزار سترہ میں خیرسگالی سفیر برائے امن مقرر کیا تھا۔
I wish a very happy birthday to our @UN Messenger of Peace, @Malala!
Thank you for your work and relentless commitment to girls' education worldwide, at a moment when they’re needed more than ever. pic.twitter.com/kzz5eCgAYB
— António Guterres (@antonioguterres) July 12, 2023
آج انکے جنم دن پر دنیا بھر کے عالمی رہنما انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں اور انتونیو گریترس نے بھی انکے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ ڈے پر انہیں مبارک باد دی ہے. تاہم یاد رہے کہ تعلیم، امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012ء کو حملہ کیا۔ انھیں اسکول سے گھر جاتے ہو ئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ وہ صحت یاب ہوئیں تو دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بن گئیں، اس باہمت لڑکی کی آج دنیا بھر میں 26ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔