جمعۃ المبارک کا مبارک دن: آج افغانستان میں‌ جمعہ کے بعدامارت اسلامی کی حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا

0
34

کابل:جمعۃ المبارک کا مبارک دن: آج افغانستان میں‌ جمعہ کے بعدامارت اسلامی کی حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا،اطلاعات کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے آج نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ آج نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ ​​حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد نے دوحہ میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی تھی، ترجمان سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امارات اسلامیہ وفد نے بتایا کہ ملک میں امن بحال کر دیا گیا ہے، اور بچے بچیاں اسکول جانے لگے ہیں، ملک میں امن ہے، میڈیا کام کر رہا ہے۔

طالبان رہنما عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کا اعلان آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں پرانے چہرے شامل نہیں ہوں گے۔ ہرقومیت کے نئے اہل افراد کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان حکومت میں سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی ہو گی

Leave a reply