اپوزیشن کا آج آخری دن الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی

اسلام آباد:اپوزیشن کا آج آخری دن الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی،آج اپوزیشن کی سب سے بڑی دھمکی اوربڑے دعوے کا آخری دن ہے اوراس کی مہلت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں

عمران خان کی حکومت کے خلاف حکومت پاکستان کی مخالف جماعتوں کے اتحاد نے چند ہفتے قبل دھمکی دی تھی کہ اگروزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو وہ دے دیں گے

اپوزیشن نے اس دھمکی کی آخری تاریخ 31 جنوری مقررکی تھی ،آج اس الٹی میٹم کا آخری دن ہے اورچند گھنٹے باقی ہیں نہ توکسی کااستعفیٰ آیا ہے اورنہ کسی بے مستعفی ہونے کی خواہش کا اظہارکیا ہے

اسد عمر نے بھی اپوزیشن سے پوچھا ہے کہ آج آپ کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کا آخری وقت آگیا ہے اورہم انتظارکررہے ہیں کہ کب استعفتے آتے ہیں

 

 

دوسری طرف اپوزیشن نے نہ صرف استعفے دینے سے انکارکردیا ہے بلکہ باقی وعدوں سے بھی منحرف ہوگئی ہے

اپوزیشن کی اس دھمکی کو ٹویٹرپراس قدر پزیرائی حاصل ہوئی ہے کہ یہ باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے

یہ ٹرینڈ اس وقت "#استعفی_عمران_کا_ہاہاہاہا” کے نام سے مقبول سے مقبول ترہوتا جارہا ہے

Comments are closed.