کراچی:جاگ کے رہنا ، ذرا ہوشیار رہنا کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 11ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
دوسری طرف ملک بھر کی موسمی کیفیت بیان کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔