توہین عدالت کیس میں وفاقی وزراء کو خود پیش ہونے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا کے خلاف سماعت ہوئی
سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس فیصلے کے بعد وفاقی وزراء کا خصوصی عدالت کے سربراہ جج کے خلاف پریس کانفرنس کا معاملہ، وفاقی وزراء کے خلاف توہین عدالت کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
درخواست گزار سید عزیز الدین کاکا خیل ایڈوکیٹ ھائی کورٹ پیش ھوئے ، سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،جسٹس روح الامین نے کہا کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے وہ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر جاوید نے استدعا کی کہ فریقین کی طرف سے ہم اس کیس کو آرگوں کریں گے۔ جسٹس روح الامین نے کہا کہ توہین عدالت جس نے کی وہ پیش ہوجائے پھر آپ کو بھی سنیں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل حبیب قریشی کے بار بار بولنے پر عدالت برہم ہو گئی،متعدد بار خاموش رھنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ حکومت نے جس کو مقرر کیا ہے وہی بات کرے گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی وزراء کو خود پیش ہونے کا حکم دے دیا،
پرویز مشرف پھانسی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر فروغ نسیم, فواد چوہدری, معاون خصوصی فردوس عاشق شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کیا تھاپریس کانفرنس میں وفاقی وزراء اور معاون خصوصی نے سپیشل کورٹ کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز ریماکس دیئے تھے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کا حکم دیا