باپ کو گرفتار کیوں کیا؟ بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

باپ کو گرفتار کیوں کیا؟ بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
ایم کیو ایم رہنما بابر غوری 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے

کراچی کی مقامی عدالت نے منگل کو ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ بابر غوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں منتظم جج نے سابق وفاقی وزیر کا ریمانڈ منظور کیا بابر غوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے

اس موقع پر بابر غوری کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ سے ملنے پاکستان آیا تھا یہ واقعہ جب ہوا تھا اس وقت میں پاکستان میں ہی نہیں تھا،جج صاحب کے پاس جارہے ہیں ،امید ہے انصاف ملے گا وطن واپسی کیلئے ضمانت کرائی تھی،مجھےاس مقدمہ کا پتہ نہیں تھا، نہ ہی کوئی نوٹس ملا، مقدمہ میرے پاکستان سے جانے کے بعد درج کیا گیا،میری والدہ شدید علیل ہیں، دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر وطن واپس آیا ہوں

قبل ازیں ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی بابر غوری کی بیٹی نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اسے فوری سماعت کے لئے منظور کیا جائے، عدالت نے استدعا تسلیم کر لی،بابر غوری کے وکیل کا کہنا ہے کہ بابر غوری نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، جو مقدمات سامنے نہیں ہیں انکے لئے عدالت میں درخواست دائر کریں گے،

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سر گر میوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے- پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری کی گئی ہے اور انہیں ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر سال 2015 میں ان کی ملک سے جلاوطنی کے دنوں کی ہے اور ایف آئی آر نمبر 354 سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے جب کہ مقدمے میں 120 اے بی / 121/122/505/123 ، ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 ATA درج ہے بابر غوری نے22 جون کو سندھ ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں پانچ جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی لے رکھی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 29 رہنما نامزد ہیں پولیس بابر غوری کے ریمانڈ کے لیے انہیں آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا ریمانڈ دیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی بابر غوری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔

ضمنی انتخابات:حافظ سعد رضوی کے جلسوں کا شیڈول جاری

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے بابر غوری کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہےسندھ ہائیکورٹ نے درخواست فوری سماعت کے لیے استدعا منظور کرلی۔

سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے بابر غوری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے بابر غوری ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما رہ چکے ہیں ۔ ان کا شمار ایم کیوایم کے مالی تعاون کرنے والی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

Comments are closed.