عمران خان زخمی، فواد چودھری کو ڈینگی،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی

0
33
ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے دو ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی ،عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے، فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا وہ زخمی ہیں کچھ مہلت دی جائے، فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے،پی ٹی آئی نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

Leave a reply