توہین مذہب کے الزام میں ایک چینی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے
واقعہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کومیلا میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں چینی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ ضلع اپر کوہستان کے تھانہ کمیلہ میں درج کیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گشت پر موجود تھا، بذریعہ وائرلیس اطلاع ملی کہ داسو ڈیم پروجیکٹ ایریا کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں،اور احتجاج کر رہے ہیں،اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچا تو پتہ چلا کہ چائنیز شہری مسٹر تیان جو انچارج ہیوی ٹرانسپورٹ ہے ،اسکے ماتحت سٹاف ڈمپر ڈرائیور گلستان، شفیع نے بتایا کہ 15 اپریل کو ظہر کی نماز کے لئے گئے تو وہاں جا کر مسٹر تیان نے مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ ادا و اشارے کئے،اسکے فعل سے لوگ مشتعل ہوئے اور احتجاج کے لئے جمع ہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور چینی شہری کو حراست میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا
مقامی پولیس چیف نصیر خان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر چینی شہری کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے اور اس حوالہ سے تحقیقات کر رہے ہیں، داسو ڈیم پر کام بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ