اسلام آباد ہائیکورٹ ،شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی درخواست ، آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ کھلی عدالت میں تحریر کروایا ،عدالت نے مراد اکبر بازیابی کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ چیف جسٹس کو اس کیس کی فائل بھیجوا رہے ہیں ،ڈویژن بنچ میں بھی اسی طرح کے کیسز زیر التوا ہیں ، مراد اکبر کے اغوا اور پولیس کی وردی استعمال ہونے کے کیسز میں تفتیشی قانون کے مطابق کاروائی کرے ،مراد اکبر کو اٹھانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مراد اکبر کی بازیابی کے لیے آئی جی اسلام آباد تحقیقات کروا رہے ہیں ،ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے پولیس کی وردی استعمال ہوئی ،ویڈیو کلپ کے مطابق رینجر کی وردی استعمال نہیں ہوئی ،دانیال اکبر اپنا بیان تفتیشی کو جمع کرائیں ویڈیو کلپ کی کاپی تفتیشی افسر کو فراہم کریں ،

اسلام آباد ہائیکورٹ ،تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سیکرٹری داخلہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نام ہے آپ کا ؟ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سید علی حسن میرا نام ہے ، عدالت نے ریمارکس چلانے پر پابندی لگا دی،عدالت نے حکم دیا کہ کیس کا صرف تحریری حکم چلے گا ،جج کی تصویر نہیں چلے گی نام نہیں چلے گا جو چلائے گا توہین عدالت ہو گی ، میں پیمرا کو بھی لکھ رہا ہوں اگر خلاف ورزی ہوئی تو ٹی وی لائسنس کینسل ہو گا ،

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Shares: