باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول شخص کو جج کے سامنے گولی ماردی
گولی لگنے سے مبینہ طور پر گستاخ کی موقع پر موت ہو گئی، نعش عدالت میں پڑی رہی، پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا
مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ مقتول قادیانی ہے اور واقعہ بظاہر توہین رسالت کا معاملہ لگتا یے
*پشاور میں کمرہ عدالت کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ذرائع
*مقتول قادیانی ہے اور واقعہ بظاہر توہین رسالت کا معاملہ لگتا یے۔ مقامی صحافی* pic.twitter.com/pywRjn2XcI— Pukhtoogle (@Pukhtoogle) July 29, 2020
نوجوان نے کمرہ عدالت میں جج کے سامنے پستول نکالا اور شخص کو گولی مار دی، اس سے عدالت میں سیکورٹی کے ناقص ترین نظام بھی سامنے آیا.
توہین رسالت کیس کی مقامی عدالت میں سماعت جاری تھی، اس دوران ملزم نے گولی ماری،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ملزم خالد نے اعتراف جرم کیا اور کہا کہ مذکورہ شخص قادیانی ہے اور حضور ص نے خواب میں کہا تھا کہ اسے قتل کرو
https://twitter.com/niazbeen31/status/1288382848693604352
فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا،جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔