سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دیگر اضلاع میں ٹوائلٹس کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بہاولپور کے پسماندہ علاقوں میں ٹوائلٹس کی تعمیر سے عوام میں احساس محرومی ختم ہوگا. اُنھوں نے خیالات کا اظہار اُنھوں نے بہاولپور کی تحصیل یزمان کے دورہ کا موقع پر کیا ۔ اس موقع پر اُنھوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی ۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں عوامی ٹوائلٹس کی اہمیت اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے لیئے آگا ہی مہم جاری ہے۔ عوام کے مسائل خودسُن رہا ہو ں۔ لوگوں کو قائل کر رہے رہیں کہ گھر میں ٹوائلٹس کی تعمیر کو یقینی بنائے۔ اس منصوبے کا دائرہ کا رمزید وسیع کریں گے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ سیوریج اور صاف پانی کے مسائل کا حل بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کے لیئے متعلقہ آفیسران کے ساتھ دورے کر رہا ہوں۔ آفیسران کو مسائل کے حل کے لیئے ٹاسک دے دیا گیاہے۔ واش پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی بنائی ہے جس پر عمل پیرا ہیں۔