ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والی فلم مشن امپاسبل7 کے سیٹ پربدمزگی پر پولیس بُلالی-
باغی ٹی وی : اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ساتویں فلم ’مشن امپاسبل 7‘کی گزشتہ برس اٹلی میں جاری شوٹنگ کورونا کی وجہ سے روک دی گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
ٹام کروز کی فلم کےسیٹ بنا اجازت کئی لوگ گھس آئے جس کے بعد اداکار نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بلا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فلم کے سیٹ کا دروازہ توڑ کر متعدد لوگ اندر گھسے یہ لوگ وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے جس کے بعد ٹام کروز کو سیکیورٹی بلانا پڑی۔
ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعداب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔
کورونا وبا کی نئی لہر کی وجہ سے فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں –