ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز جو چار دہائیوں سے دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں، ان کی فلم آج بھی سینما گھر میں لگتی ہے تو پوری دنیا میں ان کے مداح سینما گھروں میں ٹوٹ پڑتے ہیں. جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں وہیں پاکستان میں ان بہت بڑے مداح ہیں جن کا نام ہے ایچ ایس وائے. ایچ وائے ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں انہوں نے ھال ہی میں ایک واقعہ شئیر کیا.انہوں نے بتایا کہ نیویارک میں وہ ایک پارک میں جاکنگ کررہےتھے ، کہ اچانک ان کی نظر ٹام کروز پر پڑی کہ وہ بھی وہاں جاگنگ کررہےہیں، ان کو دیکھ کر
میری خوش کی انتہا نہ رہی اور میں ان کے پیچھے بھاگ پڑا کہ ان کو بتائوں کہ پاکستان میں ان کے کتنے بڑے مداح ہیں ، میں بھاگ رہا تھا ان کے پیچھے گارڈز نے مجھے دھکے دئیے اور آگے جانے سے منع کیا میں نے ان سے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی ان سے بہت محبت کرتےہیں لیکن گارڈ نے مجھے ان کے پاس نہیں جانے دیا. یہ واقعہ سناتے ہوئے ایچ ایس وائے خود بھی بہت زیادہ ہنس رہے تھے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا.








