لاہور: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںمتعارف کروانے کے لیے آئی سی سی نے اقدامات شروع کردیئے ہیں. اس سلسلے میںآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل کل شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ووٹنگ کل صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ 29 جولائی صبح 10 بجے تک ووٹنگ کرسکتے ہیں۔
بورڈ ذرائع نے شائقین کرکٹ کی خواہشات کا بھی احترام کیا ہے اور کہا ہے کہ شائقین کرکٹ شارٹ لسٹ کیے گئے 4 تاریخی میچوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ میچوں میں 1954ء میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں فتح شامل ہے۔ 1987ء میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بنگلور میں فتح بھی شارٹ لسٹ کی گئی ہے،۔
یاد رہے کہ 1994ء میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کراچی میں فتح بھی آپشن میں شامل ہےاسی طرح 1999ء میں چنئی کے میدان میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ بھی آپشن میں شامل کیا گیا ہے








