ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

معروف فیشن جرنلسٹ ، فلمی ناقد ، فوٹو گرافر ، اداکار ٹونی رشید گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گئے تھے ،ساری شوبز انڈسٹری اس وقت غم اور دکھ کی کیفیت میں ڈوبی ہوئی ہے، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے ہوئے ہیں اور رو رہی ہیں، روتے ہوئے کہہ رہی ہیں ٹونی میرا دوست میرا بھائی تھا بھائیوں سے بڑھ کر تھا . وہ لوگوں کو ہنساتے تھے ، اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے . انہوں نے فن کی بہت خدمت کی . وہ ہر وقت ہنستے رہتے تھے. ابھی کل ہی میری ان سے بہت لمبی بات

ہوئی ، وہ میرا کوئی پرانا کلپ دیکھ رہے تھے جو وائرل ہو ہو رہا تھا تو انہوں نے مجھے وہ کلپ سینڈ کرکے وائس نوٹ بھیجا اور پھر کال کی. ہماری بہت لمبی بات ہوئی . ان کے انتقال کا سن کر میں بہت رنجیدہ ہوں. میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کریں . اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے. یاد رہے کہ ٹونی رشید کا ریشم کے ساتھ بہت پیار محبت تھا ٹونی اور ریشم اکثر ایک دوسرے کی تقریبات میں نظر بھی آتے تھے ان دونو‌ں نے مل کر بہت کام بھی کیا ہوا ہے.

Comments are closed.