![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/01/1645433198-5558.jpg)
عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ماڈلنگ کروں گی یا اداکاری کروں گی . انہوں نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ کی بہت زیادہ آفرز آتی رہیں ، پھر میںنے بھی سوچ لیا کہ ٹھیک ہے اتنی آفرز آرہی ہیں تومیںکرکے دیکھ لیتی ہوں ماڈلنگ کی تو اچھا لگا پھر مجھے مزید آفرز آنے لگیں اور یوں کام چل نکالا . اس کے بعد اداکاری کی بھی آفرز آنے لگیں پھر میں نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی تو یہاں بھی مجھے کامیابی ملی . طوبی انور نے کہا کہ میں نے تھوڑا سا وقفہ دینے کے بعد پھر سے اداکاری شروع کر دی ہے ، صبح دس بجے کام شروع ہوتا ہے اور رات کو دس بجے ختم ہوتا ہے یوں صبح سے لیکر شام تک کام
کرنا پڑتا ہے اور کرتی ہوں خوشی سے. لیکن اتنی مصروفیت میں خود کے لئے وقت ہی نہیں ملتا یہ ہی دوستوں کے ساتھ بات کرنے اور ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن پھر بھی میں اپنی زندگی میں کافی زیادہ خوش ہوں . یاد رہے کہ طوبی انور کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ شادی کی . انہوں نے بہت جلد ہی اپنے شوہر سے خلع لے لی تھی اور کام سے بھی بریک لے لیا تھا.