حافظ سعد رضوی نے شادی کس کے گھر کی؟ ٹویٹر پر #امیرسعدرضوی_شادی_مبارک ٹاپ ٹرینڈ
اٹک:تحریک لبیک کےسربراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے:نکاح مفتی منیب الرحمن نے پڑھایا،اطلاعات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے سعد حسین رضوی سربراہ تحریک لبیک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ،

حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی شادی کی تقریب آبائی گاؤں نکہ کلاں میں ہوئی، جہاں ان کا نکاح مفتی منیب الرحمان نے نکہ کلاں میں پڑھایا۔نکاح کے دوران حافظ سعد حسین آبدیدہ ہوگئے علامہ خادم حسین رضوی کے فرزند اور تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کا نکاح اُنکے ماموں قاری محمد حسین کی صاحبزادی سے ہوا

سعد رضوی صاحب نکاح کی تقریب کے دوران اپنے والد علامہ خادم حسین رضوی کی کمی محسوس کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے مجلس شوریٰ کےاراکین ،عہدیدران اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار اسٹیڈیم میں تقریب کی اجازت دیدی ہے۔

https://twitter.com/sahrosh_ahmed/status/1489205230969446402

ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

https://twitter.com/wahidi_atiq/status/1489196257570693122

https://twitter.com/MuhmmadKashifA6/status/1489196216953016324

https://twitter.com/FURQANNAZIR20/status/1489196164016660484

https://twitter.com/TLP00786/status/1489203774312833024

Shares: