پشاور:تورغر: شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے دو مکانات تودے تلے دب کر تباہ ہو گئے۔
ضلع تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر منہدم ہو گئے جس کے نتیجے میں 16 افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد نے 11 لاشیں اور 2 زخمی ملبے سے نکال لیے ۔دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر وادی نیلم اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش کے باعث نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث اٹھ مقام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ مالاکنڈ شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیواورانتظامیہ کوفوری طور پر متاثرہ علاقےمیں پہنچنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکےشریک ہیں۔