لاہور:عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیارکررہا ہے، مٹی کے تیل بات چلی تو شراب اورکوکین پرآکر مکمل ہوئی ادھرپنجاب پولیس نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظرشواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابرسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پولیس اس سارے کیس پربخوبی نظررکھے ہوئے ہے ،اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا
In the subject matter, application has been received;legal action initiated; medical examination conducted;FIR is being registered. Law will take its course @Lahorepoliceops @CcpoLahore @PunjabPoliceCPO @OfficialDPRPP @FurqanBilal039 @spcantt https://t.co/KhdQKLah1N
— DIG Operations Lahore (@digopslahore) May 27, 2020
ذرائع کے مطابق رائے بابرسعید نے کہا ہے کہ عظمیٰخان تشدد کیس کے حوالے سے میڈیکل کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ کس حد تک تشدد کیا گیا ہے ، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طئے ہے کہ اس سارے کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اوراگرکوئی مجرم ٹھہرا تواس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی








