توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،
بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی گئی، اسپیشل جج سنٹرل نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی،،توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی،وارنٹ گرفتاری مسلسل غیر حاضری پر جاری کیے گئے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ گزشتہ 10سماعتوں سے عدالت پیش نہیں ہوئیں.
ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ فرد جرم کو تاخیر کا شکار کرنے کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں ۔
عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے، بشریٰ رہائی کے بعد بنی گالہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ چکی ہےواضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان