توشہ خانہ فوجداری کاروائی سے ٹرائل کورٹ کوروکنے کے حکم میں کل تک توسیع

0
37
عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ ، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کاروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث روسٹرم پر آ گئے خواجہ حارث نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار پر دلائل دیئے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے والے جج نے ہمارے اعتراضات کو ریکارڈ پر نہیں لایا،عدالت نے کہا کہ اِن اعتراضات کو شہادت ریکارڈ کرتے وقت دیکھیں گے،کمپلینٹ مجاز اتھارٹی کی جانب سے دائر نہیں کی گئی، ٹرائل کورٹ نے کہا کہ اس معاملہ کو شہادت کے مرحلہ پر دیکھیں گے، الیکشن کمیشن کا مجاز افسر ہی کمپلینٹ دائر کر سکتا ہے،شکایت کنندہ الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ دکھانے میں ناکام رہے،

توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے ٹرائل کورٹ کو روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کل بھی دلائل جاری رکھیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے آج دو گھنٹے دلائل دئیے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل کی اجازت دینے کی استدعا کی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکے لیکن ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دلائل میں بہت زیادہ وقت لگا تو پھر الیکشن کمیشن کی استدعا کو دیکھ لیں گے ،خواجہ حارث نے کہا کہ جب تک ہائیکورٹ میں فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت نہ دی جائے ،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply