مزید دیکھیں

مقبول

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

کبیروالا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم موسی...

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خریدے، اہم انکشاف

توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس، 2018-19 کی رپورٹ جمع کروا دی گئی .رپورٹ کے مطابق 90 بیور کریٹس نےسربراہان مملکت کو ملنے والے تحائف خریدے ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محمد سعید نے متعدد اشیا خریدیں،کابینہ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 600 روپے میں مجسمہ خریدا، غلام محمد نے صرف 3500 میں کارپٹ خریدا،تحائف کی مد میں خزانےمیں 2 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار روپے آئے، سیکریٹری ایوان صدر نے ماربل ڈیکوریشن پیس 2 ہزار روپے میں خریدا،اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول ایوان صدر نے 3 ہزار میں نایاب فلائی کاٹ ان امبر کا گفٹ خریدا.20ہزار 560 روپے میں دیوار پر سجاوٹ کی تصویر خریدی گئی، 2ہزار400 میں ایک لیمپ اور 45 ہزار 500 میں قیمتی تحائف کا باکس خریدا باکس میں امپورٹڈ پروفیوم سیٹ، لوبان دان سگریٹ لائیٹر اور نایاب خوشبو شامل تھی

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

سعید خان نے9ہزار 500 میں 2ڈیکوریشن پیس اور3ہزار 250 میں ایک خنجرخریدا محمد بلال ظفرنے 3 ہزارروپے میں ٹیبل کلاتھ خریدا،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد نے 4 ہزارروپےمیں خنجرخریدا، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب احمد صدیقی نےبیلا کٹورا 2ہزارروپے میں خریدا سیکریٹری شماریات ڈویژن رخسانہ یاسمین نے 2 کارپٹ 22 ہزاراور 25 ہزارمیں خریدے،ایس اوکیبنٹ ڈویژن نجیب اللہ نے 600روپے میں دوستی کی علامت کا مجسمہ خریدا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan