مزید دیکھیں

مقبول

گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

توشہ خانہ کیس،جج چھٹی پر،سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت نہ ہو سکی،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے ،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہرعلی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کی گئی ہے، 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں، عدالت نے نیب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نیب کو کاروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتے، عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کاروائی کا مجاز ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan