توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر سماعت 13جنوری 2021 تک ملتوی کر دی ،عدالت نے وفاقی حکومت سے گزشتہ 5 سالوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔۔عدالت نے وفاقی وکیل کو ہدایت کی کہ اب تک اسطرح کی کتنی نیلامیاں ہوئیں اور کن کن نے اس میں حصہ لیا ۔عدالت کو بتایا جائے ،عدالت نے پچیس نومبر کو ہونےوالی نیلامی روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے ۔گزشتہ سماعت پر وفاق کے وکیل اس باجوہ نے درخواست کی مخالفت کی تھی ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیلامی ہو رہی ہے ۔
چیف جسٹس لاہور محمد قاسم خان نے شہری عدنان احمد پراچہ کی درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہا کہ وفاقی کایینہ کی منظوری سے نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔اجازت دیں تو پڑھ دیتا ہوں۔سرکاری وکیل نے نیلامی کی شرائط اور قانون پڑھ کر سنایا
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
درخواستگزار نے کہا کہ صدرمملکت، وزیراعظم، وزراء اوراعلی حکام کو سرکاری دوروں پر ملنے والےتحائف توشہ خانہ جمع ہوتے ہیں۔توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوقانونی جواز کےبغیر خفیہ نیلام کیا جارہا ہے۔خفیہ نیلامی میں شمولیت کے لئےعوام الناس کی بجائے صرف سرکاری افسروں کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ عدالت پچیس نومبرکو ہونے والی خفیہ نیلامی کوروکنے کا حکم دے۔نیلامی میں خواص کو شامل کرنا اور عاام الناس کو نظر انداز کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نیلامی کےعمل میں عوام الناس کو شامل کرنے اور نیلامی عام کرنے کا حکم دے۔